25 مارچ، 2010، 4:05 PM

رامین مہمانپرست

اسرائيلی وزیر اعظم کے بیانات پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہیں

اسرائيلی وزیر اعظم کے بیانات پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیانات کو عالمی امن کے لئےخطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيلی وزیر اعظم کے بیانات پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیت المقدس کے بارے میں بیانات کو عالمی امن کے لئےخطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيلی وزیر اعظم کے بیانات پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی وزير اعظم کے بیانات سے اسرائیلی حکومت کے ناپاک عزائم مزید آشکار ہوگئے ہیں اسرائیلی حکومت  مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مقدسات کو نابود کرنےکے لئے کمر بستہ ہے  اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے فوانین اور مطالبات کو نظرانداز کرکے اپنے شوم قاصد کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش میں مصروف ہے رامین مہمانپرست نے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کے جارحانہ اور ناپاک عزائم کے خلاف  ٹھوس عملی اقدامات کو عمل میں لانا چاہیے انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ اسلامی کانفرنس تنظیم اور عرب یونین کے کان میں اسرائیلی وزير اعظم کی بات پہنچ چکی ہوگی جو عالم اسلام اور پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

News ID 1054746

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha